ثقافتی / سماجی
  • حسرتِ کربلا اور بے قرار پروانے!

    حسرتِ کربلا اور بے قرار پروانے!

    Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۸

    محرم بالخصوص تاسوعا اور عاشورا کے موقع پر ہر سال شمع حسینی کے دسیوں لاکھ پروانے دنیا کے کونے کونے سے پرواز کر کے خود کو کربلائے معلیٰ پہونچاتے تھے،مگر اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب یہ ممکن نہ ہو سکا اور زیارت کربلا کی آرزو بے قرار دلوں میں کروٹیں لے لے کر رہ گئی۔ مگر وہ دن دور نہیں جب اس منحوس عالمی وبا کا خاتمہ ہو، دنیا کے حالات معمول پر پلٹیں اور مقامات مقدسہ بالخصوص کربلائے معلیٰ میں خاندان اہلبیت علیہم السلام کے متوالوں کی چہل پہل کا سلسلہ پھر سے شروع ہو!

  • شب عاشور، عبادتِ خدا اور اعلان وفاداری کی شب!

    شب عاشور، عبادتِ خدا اور اعلان وفاداری کی شب!

    Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۷

    شب عاشور بڑی قیامت خیز شب ہے۔ تاریخ گواہی دیتی ہے کہ کربلا کے تپتے صحرا میں دشمنان دین نے فرزند پیغمبر اور انکے اعزا و اقارب اور اصحاب کو اپنے محاصرے میں لے کر ان کا کام تمام کرنا چاہا۔

  • حسین (ع) کی قیادت! ۔ پوسٹر

    حسین (ع) کی قیادت! ۔ پوسٹر

    Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۶

    ایک تحریک، حسین بن علی علیہما السلام کی سربراہی میں آگے بڑھ رہی ہے جو انشاء اللہ آگے بڑھتی رہے گی اور اقوام عالم کے مسائل و مشکلات اور رنج و الم کا مداوا کرے گی۔ (رہبر انقلاب اسلامی،21/02/2017 )

  • اگر فقر، بیماری اور موت نہ ہو! ۔ پوسٹر

    اگر فقر، بیماری اور موت نہ ہو! ۔ پوسٹر

    Aug ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۸

    قال الامام الحسین علیہ السلام: لَوْلاَ ثَلاَثَةٌ مَا وَضَعَ ابْنُ آدَمَ رَأسَهُ لِشَىْ‏ءٍ اَلْفَقْرُ وَ الْمَرَضُ وَ الْمَوتُ؛ فرزند رسول امام حسین علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:اگر تین چیزیں نہ ہوتیں، تو انسان کسی کے سامنے اپنا سر نہ جھکاتا؛ فقر، بیماری اور موت! (نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص ۸۵ ح۴)

  • آگیا موسم عزا، مشہد سیاہ پوش ہوا

    آگیا موسم عزا، مشہد سیاہ پوش ہوا

    Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۹

    ماہ محرم الحرام ۱۴۴۲ ہجری کا چاند نمودار ہوا اور یوں اسلامی کیلینڈر کے آغاز کے ساتھ ساتھ موسم عزا کا بھی آغاز ہو گیا۔ وہی ماہ جو فرزند رسول، قتیل کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب و انصار کی مظلومانہ شہادت کی یاد دلاتا ہے۔اس موقع پر حسب دستور قدیم امسال بھی مشہد مقدس میں فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس پر پرچم عزا لہرا دیا گیا۔

  • عالمی یوم علی اصغر (ع) ۔  ویڈیو

    عالمی یوم علی اصغر (ع) ۔ ویڈیو

    Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۴

    شیر خوار نینوا، شہید کربلا حضرت علی اصغر علیہ السلام کے واسطے سے عالمی یوم دعا کل بروز جمعہ منایا جائے گا۔ عالمی یوم علی اصغر (ع) دنیا کے تقریبا سو ممالک میں ہر سال محرم کے پہلے جمعے کو منایا جاتا ہے جس میں مائیں اپنے شیرخوار بچوں کو خیمۂ حسینی میں لاکر اپنے آقا و مولا امام حسین علیہ السلام اور انکے شیر خوار دلبند علی اصغر (ع) کے ساتھ تجدید عہد کرتی ہیں۔

  • مجلسِ حسین (ع) میں خوش آمدید!

    مجلسِ حسین (ع) میں خوش آمدید!

    Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۷

    ماہِ محرم اسلامی کیلینڈر کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ خاندان نبوت(ع) اور ان کے پیروکاروں کے لئے رنج و غم کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جو اسلام اور دین حق کی بقا کی ضمانت قرار پایا اور جس میں اسلام کو رہتی دنیا تک کے لئے محفوظ بنا دیا گیا۔ اس ماہ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اسے فرزند رسول، قتیل کربلا امام حسین (ع) سے نسبت حاصل ہے اور ہر مذہب و مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد اس ماہ کا احترام کرتے ہیں۔ محرم کا شمار اسلام کے چار محترم مہینوں میں بھی ہوتا ہے۔ آج محرم ۱۴۴۲ھ کی پہلی شب ہے۔ خوش آمدید محرم!

  • ہوشیار...، محرم آنے کو ہے!

    ہوشیار...، محرم آنے کو ہے!

    Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۲

    اس سال عالمی وبا کورونا کے پیش نظر محرم میں عزاداری اور سوگواری کے طور طریقے ضرور بدل گئے مگر دلوں کی بے قراری، تڑپ اور حسینی حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

  • سوشل میڈیا اور گوشہ نشینی! ۔ کارٹون

    سوشل میڈیا اور گوشہ نشینی! ۔ کارٹون

    Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۷

    سوشل میڈیا میں اجتماعی اور سماجی مفہوم ضرور پایا جاتا ہے مگر اس نے انسان کو بری طرح اپنا اسیر بنا کر گوشہ نشینی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔