ایران، زاہدان کی مسجد محمد رسول اللہ (ص) کے امام جمعہ کا قتل
Sep ۱۴, ۲۰۲۶ ۲۱:۴۷ Asia/Tehran
ایران کے سیستان بلوچستان صوبہ کے شہر زاہدان کے انقلابی اہل سنت عالم دین مولوی یوسف گرگیچ کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: خبروں کے مطابق مولوی یوسف گرگیچ، زاہدان شہر کے انقلابی اہل سنت علماء اور ثقافتی شعبے میں سرگرم تھے۔
انہیں نا معلوم مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
مولوی گرگیج آج سپاہ پاسداران کے شہداء کی تشییع جنازہ میں بھی شریک ہوئے تھے اور یہ تصویر ان کے آخری انٹرویو سے متعلق ہے۔
وہ شیعہ سنی اتحاد کے حامی تھے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس