-
نوروز کی آمد کے موقع پر بازار تجریش میں خریداروں کا رش
Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۲:۲۱تہران میں ہجری شمسی سال 1400 کے آخری دنوں میں نوروز کی آمد کے موقع پر بازاروں میں خریداروں کا بے انتہا ہے۔ ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع علاقے تجریش کے قدیمی بازار میں بھی رونقیں اپنے عروج پر ہیں اور خریداروں کا رش ہر طرف نظر آرہا ہے۔
-
صوبہ کردستان کے گاؤں پلورہ میں نوروز کا جشن
Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۳زمین کے گرم ہونے کے ساتھ ہی کردستان کے مختلف علاقوں میں ماہ اسفند کے وسط بہار کی آمد کے جشن کا آغاز ہوجاتا ہے جو ماہ فروردین کے وسط تک جاری رہتا ہے۔ جشن نوروز کی تقاریب میں لوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور حاضرین سے داد وصول کرتے ہیں۔ ایران کے صوبے کردستان کے شہر مریوان کی تحصیل سرشیو کے گاؤں پلورہ میں جشن نوروز کی تقاریب میں گرد ونواح کے باشندے بھی شرکت کرتے ہیں۔
-
میلاد اسکوائر میں جشن نیمۂ شعبان کے موقع پر نورافشانی
Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۹منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل للہ تعالی فرج الشریف کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر تہران کے میلاد اسکوائر میں نور افشانی کی تقریب منعقد ہوئی۔
-
سنندج میں عالمی جشن نوروز
Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۲ایران میں یونیسکو کے نمائندے اور بارہ ملکوں کے مہمانوں ایران کے مختلف صوبوں کے اعلی حکام کی موجودگی کے ساتھ جشن نوروز کا کاروان ہمدان ، کرمانشاہ سے ہوتا ہوا سنندج پہنچ گیا ہے۔ جشن نوروز کےکاروان کا آغاز رواں ہفتے پیر کے دن باغ ہنر تھران ہوا۔
-
قزوین میں قاجار دور کا روائتی قدیم حمام
Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸قزوین کے قدیم اور بڑے حماموں میں سے ایک جو شاہ عباس ثانی کے حکم سے تعمیر کیا گیا تھا اور اسے پہلے "شاہی حمام" کہا جاتا تھا، یہ پرانا حمام عبید زکانی سٹریٹ پر بازار اور آقا کبیر مسجد کے ساتھ واقع ہے اور قدیم ترین حمام ہے۔ قزوین میں مرکزی حمام کا دروازہ جنوب کی طرف کھلتا ہے اور ایک گول سیڑھی کے ساتھ چھت کی طرف جاتا ہے۔ حمام کی بڑی سربینہ، جس کے درمیان میں ایک خوبصورت حوض ہے، میں چھ شاہی خاص مقام ہیں اور ایک کوریڈور کے ساتھ ایک وسط میں ایک محراب ہے۔
-
برفانی علاقے میں صابرین فوجی مشقیں
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸صابرین اسپیشل فورسز بریگیڈ اور مرزاکوچک خان اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی اسپیشل فورس بریگیڈ کے فوجیوں نے برف باری کا تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ اس عرصے کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج نے جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے، مشکل حالات میں رہنے اور برف سے ڈھکے ہوئے ماحول میں جنگ حالات میں زندہ رہنے، ہتھیاروں اور آلات کے ساتھ اسکیئنگ، برف کے غاروں کی تعمیر، زخمیوں کی نقل و حمل، حملہ آوروں کو روکنے کے لیے خصوصی دستے تیار کرتی ہے۔
-
کرمانشاہ میں پھولوں اور پودوں کی نمائش
Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۱ایران کے شہر کرمانشاہ میں پھولوں پودوں کی نمائش کا اہتمام کیا گيا اس موقع پر دستکاری کی مصنوعات میں نمائش کے لئے رکھی گئیں تھیں جبکہ اس شہر کی سوغات کے نمونے بھی نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔
-
نوروز کی آمد کے موقع پر قالین واش کے سینٹرز میں کام کا رش
Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۶نوروز کے ایام کی آمد کے قریب آنے کے ساتھ ہی ایرانی فرہنگ و ثقافت میں گھروں کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی آغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں گھروں میں بچھے ہوئے قالینوں کو دھلوانے کے لئے ، قالین واش سینٹرز میں رش بڑھ گیا ہے ، جبکہ اکثر لوگ اپنے اپنے گھروں میں بھی قالین دھونے کا کام انجام دیتے ہیں اور قالینوں کو دھونے کے بعد ان کو چھتوں پر سکھانے کے لئے ڈال دیتے ہیں۔
-
قزوین شہر میں قالین کا قدیمی بازار
Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۸قزوین شہر کا ایک قدیمی ترین بازار ، ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کا بازار ہے کہ جو سرای قیصریہ کے نام سے معروف ہے۔ اس بازار کا ماضی قاجار دور سے جاملتا ہے اور اس زمانے سے لیکر آج تک یہ بازار ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی خرید و فروخت کے ایک اہم مرکز کے طور پر پہچھانا جاتا ہے۔
-
بعثت پیغمبرص کی مناسبت سے تہران میں نور افشانی
Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۷تہران میں بعثت پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے شہر بھر میں چراغ کیا گيا اور نور افشانی کی گئی۔