Feb ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • انقلاب اسلامی اور استقامتی اقتصاد

اسلامی جمہوری نظام ، تسلط پسند عالمی طاقتوں سے ہمہ گیر خودمختاری و آزادی ، اپنی استعداد و توانائیوں کو ابھارنے، ملک و قوم کو سماجی نقصانات سے بچانے اور قومی عزت و اقتدار اور امن و سیکورٹی کا خواہاں ہے۔

امریکہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران کے خلاف فوجی و اقتصادی میدانوں میں سافٹ و ہارڈ طاقت استعمال کی لیکن اس انقلاب کے اقدار کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکا کیونکہ ملت ایران،  امریکی ماہیت اور ہتھکنڈوں کو بخوبی سمجھتی ہے اور اس نے دباؤ کا مقابلہ اور اقتصادی مسائل ومشکلات کو برداشت کرتے ہوئے امریکی زیادہ طلبی کو مسترد کردیا-

بہت سے ممالک عالمی سطح پر موجود اقتصادی ، سیکورٹی اور سیاسی بحرانوں اور یک طرفہ امریکی پابندیوں کے دباؤ میں آکر، غیرمستحکم حالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئے لیکن ملت ایران ، پابندیوں کے برسوں میں بھی بلند قدم اٹھانے میں کامیاب رہی ہے-  ملک میں سڑکوں کی تعمیر میں چھے گنا اضافہ، بندرگاہوں کی توسیع و ترقی کثیرالمقاصد تجارتی کوریڈوراور بندرگاہوں کی ظرفیت میں بیس گنا اضافہ ، پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں تیس گنا اور اسٹیل کی پروڈکشن میں پندرہ گنا اضافہ ایران کی پیشرفت و ترقی کا ثبوت ہے-  اس وقت جب اسلامی انقلاب کی کامیابی کو چالیس سال ہونے والے ہیں ہمیں تمام مسائل و مشکلات کو پس پشت ڈال کرآگے بڑھنا ہے-

ایران ، مختلف ذخائر سے مالامال ملک ہے اور اس کے پاس گرانقدرسرمایہ موجود ہے- ایران، قدرتی ذخائر کے لحاظ سے تمام قدرتی ذخائر میں ایک فیصد سے زیادہ حصے کا مالک ہے- دنیا میں موجود تیل وگیس کے مجموعی ذخائر میں ایران سرفہرست ہونے اور گیس کے ذخائر میں پہلے نمبر پر ہونے کے باعث دوسرے ممالک کی جانب سے رشک و حسد کا شکار ہے اور تسلط پسند طاقتیں خاص طور سے امریکہ ایران پر للچائی نظریں گاڑے ہوئے ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران ، امریکی پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر پوری ہوشیاری و سمجھداری سے استقامتی اقتصاد کی نرم طاقت کی اسٹریٹیجی کے تناظر میں ہمہ گیر ترقی کرنے ، تسلط پسند عالمی طاقتوں سے خودمختاری و آزادی حاصل کرنے ، توانائیوں کو بڑھانے، ملک کو سماجی نقصانات سے بچانے اور قومی عزت و اقتدار اور امن و سلامتی کے لئے کوشاں ہے- استقامتی اقتصاد کی پالیسیوں پر عمل درآمد بھی اس اہم مقصد کی جانب  روشن راستہ اور مسائل سے عبور کرنے کا حل ہے-

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رواں سال کے آغاز میں سال نو کے موقع پر مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ دشمن اپنے وسیع پروپیگنڈوں میں اقتصادی و معاشی نقائص کی نسبت اسلامی جمہوری نظام کی طرف دینے کی کوشش کررہا ہے تاکہ اس طرح ظاہر کرے کہ اسلامی نظام مسائل کے حل اور عوام کی زندگی کی مشکلات کو حل کرنے کی طاقت نہیں رکھتا- ایٹمی سمجھوتے میں امریکہ کی وعدہ خلافیوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ امریکہ کی کسی بھی حکومت کے وعدوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا اورایٹمی سمجھوتے میں وعدہ خلافیوں کے پیش نظر مزید اطمینان بخش قدم اٹھانا چاہئے-

رہبر انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں فرمایا کہ : اقتصادی پالیسیاں، استقامتی اقتصاد پر استوار ہونا چاہئیں ۔ ایک استقامتی اقتصاد کو ایسا  اقتصاد ہونا چاہئے کہ جو اپنے اندرونی ڈھانچے کے لحاظ  سے مضبوط ہو، دنیا کے اس گوشے میں مختلف تبدیلیوں سے دنیا کے اس کونے میں بحران کھڑا نہ ہو ، یہ چیزیں ضروری ہیں-

 

 

ٹیگس