ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو
Feb ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
ایران اور پاکستان کے وزرائےخارجہ نے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے، تہران کے موقف کی وضاحت کی ۔
پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں سفارت کاری کی حمایت کرتے ہوئے، اس عمل کی پیشرفت میں اپنے ملک کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کے لئے آمادگی کا اعلان کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel