ایران اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون کے روڈ میپ پر دستخط
ایران اور جاپان نے اقتصادی تعاون کے پہلے روڈ میپ پر دستخط کر دیئے ۔
اقتصادی تعاون کے اس روڈمیپ پر ایران اور جاپان کے وزرائے خزانہ نے ٹوکیو میں ایک تقریب کے دوران دستخط کیے۔ تعاون کے اس روڈ میپ کا مقصد دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دلانا ہے جبکہ دونوں ملکوں کی حکومتیں سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔ ایران اور جاپان کے وزرائے خزانہ نے ایک اور معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت جاپانی بینک ایران میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے دس ارب ڈالر کی کریڈٹ لائن مختص کریں گے۔ یہ ایران اور جاپان تعلقات کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقتصادی معاہدہ شمار ہوتا ہے۔ اس سے پہلے ایران اور جاپان کے درمیان صرف دو غیر اقتصادی معاہدے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیرخزانہ علی طیب نیا چاپان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کی شیدا سے ملاقات کے علاوہ جاپانی تاجروں اور صنعت کاروں کے اجلاس سے خطاب بھی کیا ہے۔