ایران کا جیو اسٹیشنری سیٹلائٹ ’’جامِ جم 1‘‘ کامیابی سے خلا میں روانہ + ویڈیو
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کا پہلا مخصوص جیو اسٹیشنری مواصلاتی سیٹلائٹ ’’جامِ جم 1‘‘ کامیابی کے ساتھ قازقستان کے بائیکونور خلائی اڈے سے خلا میں بھیج دیا گیا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کا پہلا مخصوص جیو اسٹیشنری مواصلاتی سیٹلائٹ ’’جام جم 1‘‘ کامیابی کے ساتھ قازقستان کے بائیکونور خلائی اڈے سے خلا میں بھیج دیا گیا۔ بین الاقوامی طور پر "Iran DBS" کے نام سے رجسٹرڈ اس سیٹلائٹ کو روسی موسمیاتی سیٹلائٹ کے ہمراہ پروٹون-ایم راکٹ کے ذریعے مدار میں پہنچایا گیا۔ یہ منصوبہ قومی میڈیا کے تکنیکی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اسٹریٹجک پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے شعبۂ ترقی و ٹیکنالوجی کے مطابق ’’جام جم 1‘‘ انٹرایکٹو ریڈیو اور ٹی وی نشریات کے جدید نظام کے نفاذ کی جانب پہلا عملی اور تکنیکی قدم ہے۔ اس سیٹلائٹ کو اس مقصد کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ صوتی اور بصری سگنلز کو زمینی نشریاتی اسٹیشنوں تک مؤثر انداز میں منتقل کر سکے۔