بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی کامیابی؛ دو تہائی اکثریت حاصل
Feb ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر دو تہائی اکثریت حاصل کرلی۔ بی این پی اتحاد نے 299 میں سے 209 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی 191 نشستیں جیت چکی، جبکہ ان کے اتحاد نے 209 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے اور بی این پی چیئرمین طارق رحمان ڈھاکا اور بوگرہ کی دونوں نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی 34 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی جبکہ 30 نشستوں پر امیدوار کھڑا کرنے والی جین زی کی نیشنل سیٹیزن پارٹی نے 5 نشستیں جیتی ہے۔