Feb ۱۳, ۲۰۲۶ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: بنوں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ مطلوب دہشتگرد گرفتار

بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے مطلوب دہشت گرد کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

سحرنیوز/پاکستان: ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے مطلوب دہشت گرد کمانڈر کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بنوں سے ہے جو دانیال اور باغی کے نام سے معروف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسامہ نئی دہشت گرد تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان کا سرگرم کمانڈر تھا، دہشت گرد نے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ پر حملے سمیت 9 بڑی کارروائیوں کا اعتراف کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دسمبر 2025ء میں اے سی میرانشاہ شاہ ولی خان پر حملے اور گاڑی جلانے کا اعتراف کیا۔ ملزم نے سابق ایس ایچ او عابد وزیر کے اغواء اور قتل میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

ٹیگس