جاپان کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات میں عنقریب اضافہ
Apr ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
ایرانی تیل سپلائی کرنےوالے بحری آئل ٹینکروں کے بیمے کی صورتحال بہتر ہو جانے کے بعد جاپان کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہو جائے گا۔
ٹوکیو میں تجارتی ذرائع کا کہناہے کہ ایران کا تیل درآمد کرنے کے لئے جاپانی کمپنیوں کے طویل المیعاد معاہدوں کے حتمی شکل اختیار کر لینے کے پیش نظر دو ہزار سولہ میں ایران سے تیل کی درآمدات میں اضافہ ہو گا- ان ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی آئل ریفائنریوں کے مالکان اور تیل کے تاجروں کی کوشش ہے کہ ایران سے ریٹیل میں بھی تیل کی خریداری کا حجم بڑھا دیں- جاپان میں بعض حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی پارلیمنٹ نے بھی پچھلے ہفتے دو ہزار سولہ اور دو ہزار سترہ کے مالی سال میں ایران کا تیل لے جانے والے آئل ٹینکروں کے بیمے کے لئے سات ارب اسی کروڑ ڈالر مختص کئے ہیں۔