متحدہ عرب امارات کے لئے ایران کی برآمدات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i219166-متحدہ_عرب_امارات_کے_لئے_ایران_کی_برآمدات_میں_اضافہ
گذشتہ ہجری شمسی سال میں متحدہ عرب امارات کے لئے ایران کی برآمدات میں اکّیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کے لئے ایران کی برآمدات میں اضافہ

گذشتہ ہجری شمسی سال میں متحدہ عرب امارات کے لئے ایران کی برآمدات میں اکّیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ سال متحدہ عرب امارات کے لئے ایران کی برآمدات چار ارب، نو سو دو کروڑ، بیس لاکھ ڈالر مالیت کے برابر رہی جس میں گذشتہ سال کی نسبت اکّیس فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے اور برآمدات کی یہ شرح، ایران کی مجموعی تجارتی برآمدات کے تیرہ اعشاریہ سات سات فیصد کے برابر ہے۔

متحدہ عرب امارات، ایران کی تیسری برآمداتی منڈی ہے جہاں ایران کی جانب سے بیشتر خام معدنیات اور گیس و تیل سے متعلق مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں۔