ایران کی معدنیات کی برآمدات میں چھیتر فی صد کا اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i240580-ایران_کی_معدنیات_کی_برآمدات_میں_چھیتر_فی_صد_کا_اضافہ
ایران کے معدنی مواد اور معدنی پیداوار کی برآمدات میں پچھلے چار ماہ کے دوران چھیتر فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کی معدنیات کی برآمدات میں چھیتر فی صد کا اضافہ

ایران کے معدنی مواد اور معدنی پیداوار کی برآمدات میں پچھلے چار ماہ کے دوران چھیتر فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے صدر محمد رضا مودودی نے بدھ کے روز مشہد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے معدنی مواد اور معدنی اشیا کی برآمدات میں چھیتر فی صد کا اضافہ پوری منصوبہ بندی کے تحت انجام پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، اپنی روائتی منڈیوں میں واپس قدم رکھ رہا ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں ہماری معدنیات کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔ محمد رضا مودودی نے بتایا کہ اپریل سے جولائی کے اختتام تک مجموعی طور پر سولہ ارب ڈالر سے زیادہ کی معدنی اشیا برآمد کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت رقم کے لحاظ سے اکیس فی صد زیادہ ہے۔ ایران کے مشیر صنعت و معدنیات و تجارت نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران اپنی قدر کے لحاظ سے ایران کی صنعتی برآمدات میں چھبیس فی صد اور دستکاریوں کی برآمدات میں اٹھائیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔