جرمنی کو صنعتی مصنوعات کی برآمدات میں کمی کا سامنا
Aug ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
جرمن صنعتی مصنوعات کی طلب اور برآمد میں کمی واقع ہوئی۔
جرمنی کی وزارت اقتصادیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون کے دوران اس کی صنعتی مصنوعات کی برآمد میں غیر متوقع طور پر اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی ہے۔صنعتی اشیا کی طلب میں کمی کو اس کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی معیشت کے بہتر اشاریوں کے باوجود صنعتی شعبہ مارکیٹ میں جگہ حاصل کرنے کیلئے سخت تگ و دو کررہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون کے دوران اندرون ملک صنعتی مصنوعات کی طلب میں اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیرونی طلب میں ایک اعشاریہ دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔