ایران اور ہندوستان کے درمیان بینکاری لین دین میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i241882-ایران_اور_ہندوستان_کے_درمیان_بینکاری_لین_دین_میں_اضافہ
ایران کے سامان بینک اور ہندوستان کے بینک آئی ڈی بی آئی نے بروکر کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے درمیان بینکاری لین دین میں اضافہ

ایران کے سامان بینک اور ہندوستان کے بینک آئی ڈی بی آئی نے بروکر کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

سامان بینک کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق غیر ملکی بینکوں کے ساتھ لین دین کو فروغ دینے کی غرض سے سامان بینک اور آئی ڈی بی آئی دونوں بروکر کے طور پر کام کریں گے۔ اس اتفاق رائے کے تحت ایران کا سامان بینک ہندوستان کے بینک آئی ڈی بی آئی کے ذریعے ایران سے رقوم کی ہندوستان منتقلی ، ایل سی کے اجرا اور دیگر بینکاری معاملات انجام دے گا۔

ایران کے سامان بینک کے ہندوستان، جاپان، جرمنی، اٹلی، سوئزرلینڈ، ترکی ، اسپین فرانس اور چین سمیت دنیا کے انہتر ملکوں میں تین سو تیس شعبے قائم ہیں۔ مذکورہ شعبوں کے ذریعے زرمبادلہ کے لین دین کے علاوہ لیٹر آف کریڈٹ، لیٹر آف گارنٹی اور بینک گارنٹی وغیرہ جیسی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کے بارہ بینک دوبارہ عالمی سوئفٹ سسٹم میں شامل ہو گئے ہیں جس کے بعد ایرانی اور غیر ملکی شہریوں اور اداروں کے درمیاں قانونی لین دین کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ ایران کا سینٹرل بینک، تجارت بینک، رفاہ کارگران بینک، صادارت بینک، سپہ بینک، پوسٹ بینک، صعنت و معدن بینک، ایران یورپ بینک، تعاون بینک، سینا بینک ، ملت بینک اور ملی بینک اس وقت عالمی سوئفٹ سسٹم میں شامل ہیں۔