ایران اور چین میں بینکاری لین دین میں اضافہ کا معاہدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i243136-ایران_اور_چین_میں_بینکاری_لین_دین_میں_اضافہ_کا_معاہدہ
ایران کے مرکزی(اسٹیٹ) بینک اور چین کے ایگزم بینک کے درمیان بینکاری لین دین کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران اور چین میں بینکاری لین دین میں اضافہ کا معاہدہ

ایران کے مرکزی(اسٹیٹ) بینک اور چین کے ایگزم بینک کے درمیان بینکاری لین دین کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کے مرکزی بینک اور چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک، ایگزم بینک نے بیجنگ میں ایران چین مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے دوران بینکاری لین دین کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ایران کے مرکزی بینک کے دو کھاتے چین کے ایگزم بینک میں کھول دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک یورو کرنسی اور دوسرا چینی کرنسی یوآن میں چلایا جائے گا۔ چین کے ایگزم بینک کا شمار دنیا کے سب سے بڑے بروکر ڈیلنگ بینک میں ہوتا ہے۔ دنیا کے صف اول کے ایک ہزار بینک چین کے ایگزم بینک کے ساتھ بروکر سسٹم پر کام کرتے ہیں۔ بیجنگ میں ہونے والے ایران چین مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں ایران کی وزارت خزانہ نے چین کے ترقیاتی بینک اور ایگزم بینک کے ساتھ اقتصادی منصوبوں کے لیے لازمی فنڈز کی فراہمی کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔