یورپ کو ایرانی گیس کی فراہمی کا منصوبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i243532-یورپ_کو_ایرانی_گیس_کی_فراہمی_کا_منصوبہ
ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ یورپ کو ایل این جی کی فراہمی کے منصوبے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • یورپ کو ایرانی گیس کی فراہمی کا منصوبہ

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ یورپ کو ایل این جی کی فراہمی کے منصوبے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیر پیٹرولیئم بیژن نامدار زنگنے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی وزارت یورپ کو گیس کی منتقلی کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اورخاص طور سے ایل این جی کی منتقل پر توجہ دی جارہی ہے۔ایران کی نیشنل گیس کمپنی کے عالمی امور کے ڈائریکٹر عزیزاللہ رمضانی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سن دوہزار بیس تک سالانہ بیس ارب کیوبک میٹر گیس یورپ برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اس مقدار میں یومیہ ایک سو بیس ملین کیوبک میٹر گیس کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔