ایران کے ٹریڈ بیلنس میں زبردست اضافہ
ایران کااضافی ٹریڈ بیلنس تین ارب چوالیس کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
ایران کے محکمہ کسٹم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اپریل سے جولائی کے درمیانی عرصے میں ایران کی غیرپیٹرولیئم اشیا کی برآمدات میں گیارہ فی سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کےمطابق اس عرصے کے دوران ایران سے سولہ ارب تیس کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی غیر پیٹرولیم اشیا بیرون ملک برآمد کی گئیں جس کے نتیجے میں ایران کا اضافی ٹریڈ بیلنس تین ارب چوالیس کروڑ ڈالر سے تجاوزکرگیا۔اس رپورٹ کے مطابق، ایران سے رواں سال اپریل سے جولائی تک کے عرصے میں برآمد کی جانے والی غیر پیٹرولیم اشیا میں پیٹروکیمکیل منصوعات کی برآمدات میں اکیاون فی صد اور دیگر اشیا کی برآمدات میں تقریبا تیس فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹریڈ بیلنس ایران کے حق میں آگیا ہے جو معاشی ترقی کی جانب اہم پیشرفت کی نشانی ہے۔