اسرائیل کی خلائی صنعت پر کاری ضرب
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i246169-اسرائیل_کی_خلائی_صنعت_پر_کاری_ضرب
اسرائیل کے عاموس چھے سیٹلائٹ کی تباہی سے صیہونی حکومت کی خلائی صنعت پر کاری ضرب لگی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی خلائی صنعت پر کاری ضرب

اسرائیل کے عاموس چھے سیٹلائٹ کی تباہی سے صیہونی حکومت کی خلائی صنعت پر کاری ضرب لگی ہے۔

اسرائیل کے خلائی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے ایک خلائی مرکز میں اس کے مواصلاتی سیٹلائٹ عاموس چھے میں دھماکے سے اسرائیلی خلائی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے-

پرائیویٹ کمپنی اسپیس ایکس کا ایک راکٹ  ہفتے کو اسرائیل کا عاموس چھے سیٹلائٹ خلا میں لے جانے والا تھا لیکن جمعرات کو ہی امریکی ریاست فلوریڈ ا میں عاموس چھے اور فالکن سیٹلائٹ کیریئر نو میں دھماکہ ہو گیا-

اسرائیل کے خلائی ادارے کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے عاموس چھے سیٹلائٹ سے اس کو دو سو ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے اور اسرائیل کی خلائی صنعت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے- صیہونی حکومت کے خلائی ادارے کے سربراہ اسحاق بن اسرائیل نے کہا ہے کہ اس سیٹلائٹ کی تباہی سے غیر معمولی نقصان ہوا ہے اوراگراس کی تلافی نہ کی گئی تو اسرائیل کے خلائی ادارے کا مستقبل ابہام سے دوچار ہوجائے گا- ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائٹ کی جگہ دوسرے سیٹلائٹ کی تیاری میں کم سے کم تین سال کا عرصہ لگے گا۔