اسمارٹ بیلٹ سامسونگ کی نئی ایجاد
Sep ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
سامسونگ کمپنی نے اسمارٹ بیلٹ بنالی
یہ بیلٹ سنسرز سے یہ پتہ لگالیتی ہےکہ کتنے حرارے استعمال ہوئے ہیں اور ایک مخصوص سافٹ ویرکے ذریعے ڈیٹا موبائیل فون پر منتقبل کردیتی ہے۔ اس بیلٹ کو ویلٹ کہا جارہا ہے اور یہ موبائیل فون کی طرح چارج ہوتی ہے اور ہر بیس دنوں میں ایک مرتبہ چارج کی جاتی ہے۔ یہ اسمارٹ بیلٹ دو ماڈلز میں یعنی زنانہ اور مردانہ ماڈلز میں تیار کی گئی ہے۔ ویلٹ اپنے مخصوص سنسرز کے ذریعے یہ بھی بتاتی ہے کہ اس کے پہننے والے نے کتنے قدم اٹھائے ہیں۔ اس بیلٹ سے کمر کے چوڑائی کا بھی اندازہ ہوجاتا ہے اس طرح یہ بیلٹ آپ کو موٹا ہونے سے بھی روکتی ہے اس کی قیمت انہتر ڈالر ہے اور بہت جلد بازار میں دستیاب ہونے والی ہے۔