برطانوی سائنس دانوں نے کینسر کی تشخیص کا ٹسٹ ایجاد کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i247195-برطانوی_سائنس_دانوں_نے_کینسر_کی_تشخیص_کا_ٹسٹ_ایجاد_کیا
برطانوی محققین نے خون کا ایک ٹسٹ ایجاد کیا ہے جس سے کینسر کی علامتیں ظاہر ہونے سےقبل ہی سرطان کی تشخیص ممکن ہوجاتی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • برطانوی سائنس دانوں نے کینسر کی تشخیص کا ٹسٹ ایجاد کیا

برطانوی محققین نے خون کا ایک ٹسٹ ایجاد کیا ہے جس سے کینسر کی علامتیں ظاہر ہونے سےقبل ہی سرطان کی تشخیص ممکن ہوجاتی ہے۔

برطانوی طبی سائنس دانوں کی اس ایجاد سے ہزاروں انسانوں کی جانیں بچ سکتی ہیں۔ برطانیہ کے سا‏ئنس دانوں نے برٹش سائنس فیسٹیول میں اس ٹسٹ کی رونمائی کی۔ کینسر کی جلد تشخیص اس بیماری کے علاج میں بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ خون کا ایک سادہ ٹسٹ ہے جو بہت سستا بھی ہے۔  اس ٹسٹ کو انجام دینے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ واضح رہے محققین نے اس ٹسٹ پر چار برس تک کام کیا ہے اور تین سو صحت مند افراد، سرطان کی علامت کے حامل کچھ بیماروں اور سرطان کے مریضوں پر یہ ٹسٹ انجام دیا ہے۔