پراگ میں موٹر شو کا اہتمام
Sep ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں چار روزہ موٹر شو جاری ہے جس میں نئی نئی اور خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈل کی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں-
پراگ کے تجارتی نمائش کے مرکز میں اس موٹر شو کا اہتمام کیا گیا ہے اور ہرسال کی مانند اس سال بھی دنیا کے مختلف ملکوں سے سیکڑوں آٹو موبائل یا موٹر بنانے والی کمپنیاں اس میں شریک ہیں -
متعدد کمپنیاں اپنی سابقہ آٹو موبائل کو نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ دوہزرا سترہ اور دوہزار اٹھارہ کے ماڈل کی گاڑیاں بھی نمائش میں پیش کررہی ہیں -
نمائش میں مرسڈیز بینز ، میٹسو بیشی ، بی ایم ڈبلیو ، فورڈ ، لینڈرور اور ہونڈا سوکس جیسی موٹرگاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں - نمائش میں اسپورٹ کاریں بھی رکھی گئی ہیں-