موٹر گاڑیوں کی صنعت میں ہندوستان نے پانچواں مقام حاصل کرلیا
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i250180-موٹر_گاڑیوں_کی_صنعت_میں_ہندوستان_نے_پانچواں_مقام_حاصل_کرلیا
ہندوستان نے بارہ سال بعد موٹرگاڑیوں کی صنعت میں پانچواں بڑا ملک بننے کا اعزاز جنوبی کوریا سے لے کر اپنے نام کرلیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • موٹر گاڑیوں کی صنعت میں ہندوستان نے پانچواں مقام حاصل کرلیا

ہندوستان نے بارہ سال بعد موٹرگاڑیوں کی صنعت میں پانچواں بڑا ملک بننے کا اعزاز جنوبی کوریا سے لے کر اپنے نام کرلیا ہے-

ارنا نے جنوبی کوریا کی نیوزایجنسی یونہاپ کے حوالے سے خبردی ہے کہ ہندوستان نے بارہ سال بعد موٹرگاڑی تیارکرنے والے دنیا کے پانچویں بڑے ملک بننے کا اعزاز بالآخر جنوبی کوریا سے لے لیا ہے -

جنوبی کوریا کی آٹوموبائل صنعت کے ڈیٹا کے مطابق ہندوستان نے رواں سال کے  پہلے سات مہینے میں موٹرگاڑی بنانے والے پانچویں بڑے ملک کا اعزاز حاصل کیا ہے جودوہزار چارمیں اس کے ہاتھ سے نکل گیا تھا -

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ہندوستان میں موٹرگاڑیاں تیار کرنے کی یہی رفتار آٹھویں مہینے میں بھی جاری رہتی ہے تو اس میدان میں جنوبی کوریا کے لئے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کا امکان ہمیشہ کے لئے ختم ہوسکتاہے -

رواں سال کے ابتدائی سات مہینے میں جنوبی کوریا نے پچیس لاکھ پچاس ہزار موٹرگاڑیاں تیار کیں جبکہ ہندوستان نے اسی مدت میں پچیس لاکھ ستر ہزار موٹرگاڑیاں بنائیں -

دوہزار دو میں بھی ہندوستان نے جنوبی کوریاکو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچواں مقام حاصل کرلیا تھا لیکن دوہزار چار میں جنوبی کوریا نے ایک بار پھر موٹرگاڑیوں کی صنعت میں پانچواں مقام حاصل کرلیا تھا مگر اب یہ اعزاز  ایک بارپھر اس کے ہاتھ سے نکل کر ہندوستان کے پاس چلا گیا ہے-