آسٹریا نے ایران سے تیل کی خریداری دوبارہ شروع کر دی
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i250489-آسٹریا_نے_ایران_سے_تیل_کی_خریداری_دوبارہ_شروع_کر_دی
آسٹریا نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران سے خام تیل کی خریداری کا آغاز کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • آسٹریا نے ایران سے تیل کی خریداری دوبارہ شروع کر دی

آسٹریا نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران سے خام تیل کی خریداری کا آغاز کر دیا۔

خبروں کے مطابق آسٹریا نے گذشتہ ہفتے ایران سے تیل کی درآمد پھر سے شروع کر دی اور پہلے مرحلے میں دس لاکھ بیرل تیل حاصل کیا۔ تہران میں آسٹریا کے سفیر فریڈرش اشٹفٹ نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران سے تیل کی خریداری دوبارہ شروع کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا تیل کے علاوہ زعفران، کپاس، اخروٹ اور دوسری زرعی اجناس بھی ایران سے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آ‎سٹریا کے سفیر نے کہا کہ امید ہے کہ تجارتی اور اقتصادی لین دین میں اضافے کے بعد ایران اور آسٹریا کے درمیان تعاون پابندیوں سے پہلے والی پوزیشن پر لوٹ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد آسٹریا کا ایک بینک ایران میں اپنی برانچ قائم کرے گا تاکہ رقوم کے تبادلے میں حائل مشکلات کو دور کیا جاسکے۔