شمال جنوب کوریڈور کو جلد فعال بنانے کی ضرورت پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i250951-شمال_جنوب_کوریڈور_کو_جلد_فعال_بنانے_کی_ضرورت_پر_تاکید
ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ و شہری ترقی نے شمالی جنوب کوریڈو کو فعال بنانے کے لئے سمندری نقل و حمل کے فروغ کو ضروری قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • شمال جنوب کوریڈور کو جلد فعال بنانے کی ضرورت پر تاکید

ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ و شہری ترقی نے شمالی جنوب کوریڈو کو فعال بنانے کے لئے سمندری نقل و حمل کے فروغ کو ضروری قرار دیا ہے۔

ہندوستان کی جواہر لعل نہرو بندرگاہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بندرگاہوں سے شپنگ لائن کا آغاز اور بڑے مال بردار بحری جہازوں کی رفت آمد میں اضافہ، شمال جنوب کوریڈور کو جلد از جلد فعال بنانے کی اولین شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہندوستان کی سب سے بڑی، جواہرلعل نہرو بندرگاہ کے ساتھ تعاون کو فروغ دنیا چاہتا ہے۔ عباس آخوندی نے کہا کہ انہوں نے خلیج فارس کی ایرانی بندرگاہوں میں بڑے بحری جہازوں کے لنگرانداز ہونے کے بارے میں ہندوستان کی مختلف جہاز راں کمپینوں کے اعلی عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔ ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ و شہری ترقی نے روس کے ساتھ تجارتی لین کی غرض سے شمال جنوب کوریڈور کے استعمال کو بہترین راستہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال جنوب کوریڈور کے ذریعے ہندوستان سے روس مال پہنچانے میں آدھا وقت لگے گا۔