تیل کی عالمی منڈی میں تیزی کا رجحان
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i252628-تیل_کی_عالمی_منڈی_میں_تیزی_کا_رجحان
روس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • تیل کی عالمی منڈی میں تیزی کا رجحان

روس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ترپن سینٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا اوراس کی قیمت ترپن ڈالر پینتالیس سینٹ پر پہنچ گئی۔ ہمارے اقتصادی امور کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک برس کے دوران برینٹ آئل کی یہ سب اونچی قیمت ہے۔ ادھر امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ آئل کی قیمت بھی اکیاون ڈالر چھیالیس سینٹ رہی جو رواں سال جولائی سے لیکر اب تک کی سب سے اونچی قیمت ہے۔ استنبول میں ہونے عالمی انرجی اجلاس سے قبل تیل کی پیداوار میں کمی کے بارے روسی صدر کے بیان کو تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صدر ولادی میر پوتن نے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت اور اس تنظیم میں شمولیت کے لیے روس کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے رکن ملکوں نے اٹھائس ستمبر کو الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ میں ہونے والے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کیا تھا۔