ایران کے تیل کی پیداوار میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i253396-ایران_کے_تیل_کی_پیداوار_میں_اضافہ
تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خام تیل کی پیداوار روزانہ ساڑھے چھتیس لاکھ بیرل سے زائد ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کے تیل کی پیداوار میں اضافہ

تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خام تیل کی پیداوار روزانہ ساڑھے چھتیس لاکھ بیرل سے زائد ہو گئی ہے۔

اوپیک نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں ایران کے تیل کی پیداوار میں اکیس ہزار چارسو بیرل اضافہ ہوا تھا یوں ایران کے تیل کی پیداوار روزانہ چھتیس لاکھ پینسٹھ ہزار بیرل ہوگئی ہے - اوپیک کی اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے اگست میں ایران کے تیل کی روزانہ پیداوار چھتیس لاکھ تیس ہزار بیرل تھی - اس سے پہلے ایران کے پٹرولیم کے وزیر بیژن نامدار زنگنہ نے کہا تھا کہ ایران کے تیل کی پیداوار کو روکا نہیں جائے گا - ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ایران کے تیل کی روزانہ پیداوار چالیس لاکھ بیرل ہوجائے گی - ایران کے پٹرولیم کے وزیر نے بارہا کہا ہے کہ ایران کے تیل کی پیداوار کی شرح جب تک اس سطح تک نہیں پہنچ جاتی جو پابندیوں سے پہلے تھی اس وقت تک وہ اپنی پیداوار کو نہیں روکے گا - اوپیک کے چودہ رکن ممالک اس وقت روزانہ تینتیس ملین دولاکھ چالیس ہزار بیرل خام تیل نکالتے ہیں -