ایران اور عالمی کنسورشیم کے درمیان اہم ترقیاتی سمجھوتے پر دستخط
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i257152-ایران_اور_عالمی_کنسورشیم_کے_درمیان_اہم_ترقیاتی_سمجھوتے_پر_دستخط
فرانس ، چین اور ایران کی کمپنیوں پر مشتمل سہ ملکی کنسورشیئم نے ایران کی قومی تیل کمپنی کے ساتھ تیل کے سب سے بڑے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران اور عالمی کنسورشیم کے درمیان اہم ترقیاتی سمجھوتے پر دستخط

فرانس ، چین اور ایران کی کمپنیوں پر مشتمل سہ ملکی کنسورشیئم نے ایران کی قومی تیل کمپنی کے ساتھ تیل کے سب سے بڑے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

 چار ارب آٹھ سو ملین ڈالر مالیت کے اس اصولی سمجھوتے پر منگل کے روز تہران میں دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر ایران کے وزیر پیٹرولیئم بیژن نامدار زنگنے اور وزرت پیٹرولیم کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس اصولی سمجھوتے کی بنیاد پر فرانس کی ٹوٹل، چین کی سی این پی سی، اور ایران پیٹرو پارس کمپینوں کا مشترکہ کنسورشیئم، ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کے فیز گیارہ کی توسیع کا کام کرے گا۔اس منصوبے کی تکمیل سے ایران قطر مشترکہ گیس فیلڈ سے ایران کے حصے کی پیدوار یومیہ چھپن ملین کیوبک میٹر ہوجائے گی۔ ایرانی عہدیداروں کو توقع ہے کہ پارس گیس فیلڈ کا فیز گیارہ، تیل و گیس کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی منتقل کا مرکز بن جائے گا۔اس منصوبے کے لیے تمام ترسرمایہ بیرونی سرمایہ کار کمپنیاں فراہم کریں گی جس سے ایران میں بیرونی سرمایہ کو فروغ حاصل ہوگا۔