ایران اور جرمنی کے درمیان تجارتی لین دین میں 30 فیصد اضافے کی پیش گوئی
ایران اور جرمنی کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران، ایران اور جرمنی کے درمیان تجارتی لین دین میں 30 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔
ایران اور جرمنی کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ مائیکل ٹوکاس نے لندن میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اگست 2016ء کے دوران ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی لین دین میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ اس مدت میں ایران اور جرمنی کے درمیان تجارتی لین دین میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اندازہ لگایا جاتا ہے کہ رواں سال کے دوران اس میں مزید 30 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔
مائیکل ٹوکاس نے ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ یورپی کمپنیاں ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات بحال کرنا چاہتی ہیں۔
ایران اور جرمنی کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا کہ بہت سے یورپی بینکوں نے ایرانی بینکوں کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کردیے ہیں اور بعض ایرانی بینکوں نے یورپ میں اپنی سرگرمیوں کو آغاز کیا ہے۔