Sep ۲۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کی انڈر سیوینٹین لڑکوں کی قومی ہینڈ بال ٹیم جنوبی کوریا  کو ہرا کر ایشین چیمپئن بنی

ایران کی انڈر سیوینٹین لڑکوں کی قومی ہینڈ بال ٹیم جنوبی کوریا کے خلاف فتح حاصل کرکے ایشین چیمپئن بن گئی۔

سحرنیوز/ایران: انڈر سیونٹین ایشین ہینڈ بال چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ پندرہ ستمبر کو اردن کی میزبانی میں شروع ہوا اور ایران کی قومی ہینڈ بال ٹیم کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
ابتدائی راؤنڈ میں ایران کے ہینڈ بال کھلاڑیوں کے گروپ میں مالدیپ ، شام اور جنوبی کوریا تھے جن کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایران اپنے گروپ کی تمام ٹیموں پر واضح برتری حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا۔
دوسرے راؤنڈ میں، ایرانی کھلاڑیوں نے کویت ، میزبان ٹیم اردن اورقطر کے ساتھ میچز کھیلے اور تینوں میچوں میں ایران کو گولوں کی برتری حاصل رہی اور وہ یہ میچز بھی جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا-
ایران کی انڈر سیونٹین لڑکوں کی ٹیم نے سیمی فائنل میں بحرین کے خلاف کھیلتے ہوئے انیس - سینتیس کے اسکور سے کامیابی حاصل کی- اور جمعرات کی رات ایران کی ٹیم نے دوسری بار جنوبی کوریا کا فائنل میں مقابلہ کیا اور پچیس - اٹھائیس کے اسکور سے فائنل میچ جیت کر ایران کے لیے پہلا ایشین گولڈ کپ حاصل کیا۔
ان گیمز میں جنوبی کوریا کے خلاف ایرانی ٹیم کو دو فتوحات ایسےمیں حاصل ہوئی ہیں کہ ایرانی ہینڈ بال ٹیم کو گزشتہ انیس برسوں میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے-

 

 

 

ٹیگس