ایران گندم برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہو گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i266338-ایران_گندم_برآمد_کرنے_والے_ملکوں_میں_شامل_ہو_گیا
ایران آئندہ ہفتے سے عالمی مارکیٹ میں گندم برآمد کرنا شروع کر دے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران گندم برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہو گیا

ایران آئندہ ہفتے سے عالمی مارکیٹ میں گندم برآمد کرنا شروع کر دے گا۔

سرکاری ٹریڈنگ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی قنبری نے کہا ہے کہ اندرون ملک گندم کی ضرورت پوری ہونے کے بعد اضافی گندم برآمد کرنے کا پروانہ جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے گندم کی برآمدات آئندہ ہفتے شروع جائے گی جس کے بعد ایران، دنیا میں گندم برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران تین ملین ٹن اضافی گندم بیرونی ملک فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی مالیت چھے ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سرکاری ٹریڈنگ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ترکی اور اٹلی، ایرانی گندم کے سب سے بڑے خریدار ہیں۔