دنیا کی نو بڑی کمپنیوں کی ایران میں سرمایہ کاری کی پیشکش
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i268219-دنیا_کی_نو_بڑی_کمپنیوں_کی_ایران_میں_سرمایہ_کاری_کی_پیشکش
نو بڑی غیر ملکی کمپنیوں نے جنوبی ایران کی بندرگاہ شہید رجائی کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • دنیا کی نو بڑی کمپنیوں کی ایران میں سرمایہ کاری کی پیشکش

نو بڑی غیر ملکی کمپنیوں نے جنوبی ایران کی بندرگاہ شہید رجائی کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

 ایران کے محکمہ پورٹ اینڈ شپنگ کے مینیجنگ ڈائریکٹرمحمد سعید نژاد نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ، شہید رجائی بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے کے لیے داخل کرائے گئے ٹینڈر کا جائزہ لیا جارہا ہے اور جلد ہی نو بڑی عالمی کمپنیوں میں کامیاب ہونے والی کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔
جنوب مشرقی ایران کی بندرگاہ چابہار کے ترقیاتی منصوبوں میں ہندوستان کے ساتھ طے پانے والے دو معاہدوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، محمد سعید نژاد نے کہا کہ ایک معاہدے کے تحت ہندوستان اس منصوبے کے لیے ایک سو پچاس ملین ڈالر کا سرمایہ فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے معاہدے کے تحت سرمایہ کاری بی او ٹی کی شکل میں انجام پائے گی اور اس کی مالیت پچاسی ملین ڈالر ہوگی۔
 ایران کے محکمہ پورٹ اینڈ شپنگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر، نے مزید کہا کہ دنیا کی سترہ بڑی اور معتبر شپنگ کمپنیوں نے، شہید رجائی بندرگاہ سمیت ایران کے تمام بندرگاہوں پر رفت و آمد کا سلسلہ پھر سے شروع کردیا ہے۔