پاکستان اور افغانستان کے لیے ایران کی برآمدات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i330628-پاکستان_اور_افغانستان_کے_لیے_ایران_کی_برآمدات_میں_اضافہ
ایران کے جنوب مشرقی سرحدی علاقوں سے ہمسایہ ملکوں کے لئے برآمد کی جانے والی اشیا کے حجم میں پچاس فی صد اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے لیے ایران کی برآمدات میں اضافہ

ایران کے جنوب مشرقی سرحدی علاقوں سے ہمسایہ ملکوں کے لئے برآمد کی جانے والی اشیا کے حجم میں پچاس فی صد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ صنعت و معدنیات و تجارت کے سربراہ نادر میر شکار نے اسنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
 میر شکار کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران ایک سو چالیس ملین ڈالر کی اشیا صوبہ سیستان و بلوچستان کے راستے پاکستان اور افغانستان برآمد کی گئی ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک تعمیراتی سامان، غذائی اشیا اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی وافر مقدار پاکستان اور افغانستان بھیجی گئی ہے۔
میر شکار نے کہا کہ اس صوبے کے راستے برآمد کی جانے والی مصنوعات میں ساٹھ فی صد پاکستان اور چالیس فی صد اشیا افغانستان برآمد کی گئیں۔