ایران کی تیل کی برآمدات میں مزید اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i330707-ایران_کی_تیل_کی_برآمدات_میں_مزید_اضافہ
اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ جون کے مہینے میں مجموعی طور پر چھبس لاکھ دس ہزار بیرل تیل اور گیس بیرون ملک برآمد کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کی تیل کی برآمدات میں مزید اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ جون کے مہینے میں مجموعی طور پر چھبس لاکھ دس ہزار بیرل تیل اور گیس بیرون ملک برآمد کی ہے۔

ایرانی وزارت پیٹرولیم کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی تیل کی بیرون ملک فروخت کی قیمت کا تناسب چھیاسٹھ ڈالر فی بیرل سے زیادہ رہا ہے۔
گزشتہ دنوں حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے کہا تھا کہ رواں ایرانی سال کے پہلے تین مہینوں میں یومیہ چوبیس لاکھ بیرل سے زائد تیل بیرون ملک برآمد کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا ساٹھ فی صد زیادہ ہے۔
سن دوہزار سترہ کے دوران ایران اکیس ملین تیس ہزار بیرل یومیہ تیل برآمد کرتا ہے جس میں سے باسٹھ فی صد ایشیائی ممالک اور اڑتیس فی صد یورپی ملکوں کو برآمد کیا گیا۔
چین اور ہندوستان ایران سے تیل خریدنے والے بڑے ایشیائی ممالک شمار ہوتے ہیں۔