چاربہار بندرگاہ، افغان تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لئے بہترین موقع
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i333663-چاربہار_بندرگاہ_افغان_تاجروں_اور_سرمایہ_کاروں_کے_لئے_بہترین_موقع
ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان وبلوچستان کے پورٹ اینڈ شیپنگ کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ سالانہ آٹھ ملین پانچ لاکھ ٹن سے زائد سامان لوڈ اور خالی کرنے کی توانائی کے پیش نظر افغانستان کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے استفادے کے لئے بہترین مواقع فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • چاربہار بندرگاہ، افغان تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لئے بہترین موقع

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان وبلوچستان کے پورٹ اینڈ شیپنگ کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ سالانہ آٹھ ملین پانچ لاکھ ٹن سے زائد سامان لوڈ اور خالی کرنے کی توانائی کے پیش نظر افغانستان کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے استفادے کے لئے بہترین مواقع فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پورٹ اینڈ شیپنگ کے ادارے کے سربراہ بہروز آقائی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی اہم ترین جنوبی بندرگاہ چابہار اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن اور بین الاقوامی سمندری حدود تک رسائی کے لحاظ سے علاقے کے دیگر ملکوں کے ساتھ ایران کے تجارتی معاملات اور لین دین کے میدان میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پورٹ اور اینڈ شیپنگ کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ چابہار بندرگاہ افغانستان کے معدنیات کے سامان اور ہلکے لوہے اور زرعی اشیا کی برآمدات و درآمدات کی توانائی رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چابہار بندرگاہ کے راستے گیہوں کی درآمدات نے افغانستان میں ضرورت کے مطابق آٹے کے کارخانوں کے قیام کا موقع فراہم کردیا ہے اور اس کے علاوہ افغانستان کی زرعی اشیا کی برآمدات بھی اس بندرگاہ سے ممکن ہوگئی ہے۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے پورٹ اینڈ شیپنگ کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران افغانستان کے لئے ہندوستان سے گیہوں کے آٹھ بحری جہاز اور مختلف قسم کے اناج اور غلوّں کا ایک بحری جہاز ہندوستان سے چابہار بندرگاہ پہنچا ہے اور پھر یہ سامان افغانستان منتقل کئے گئے۔