ایرانی تیل کی خریداری میں چار گنا اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i346047-ایرانی_تیل_کی_خریداری_میں_چار_گنا_اضافہ
جنوبی کوریا نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری کو چار گنا بڑھایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • ایرانی تیل کی خریداری میں چار گنا اضافہ

جنوبی کوریا نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری کو چار گنا بڑھایا ہے۔

کورین نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق، جنوبی کوریا نے رواں سال فروری کے دوران جنوری کے مقابلے میں ایران سے تیل لینے کے عمل میں چار گنا اضافہ کیا ہے.

جنوبی کوریا کے حالیہ اعداد و شمار کے تحت، اس نے فروری میں 467 ملین ایرانی تیل درآمد کیا ہے جبکہ جنوری کے دوران کوریا نے 101 ملین ڈالرمالیت پر مبنی ایرانی تیل خریدا تھا.

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایرانی تیل برآمدات کے خلاف امریکی کوششوں کے باوجود مختلف ممالک نے ایران سے تیل کی خریداری کو جاری رکھا ہوا ہے.