3 کروڑ ڈالر کے ایرانی طبی وسائل کی برآمدات
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i350249-3_کروڑ_ڈالر_کے_ایرانی_طبی_وسائل_کی_برآمدات
ایران کی وزارت صحت کے میڈیکل آلات کے پیداواری امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ سال دنیا کے مختلف ملکوں کو تین کروڑ ڈالر کے میڈیکل آلات اور طبی وسائل برآمد کئے ہیں۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • 3 کروڑ ڈالر کے ایرانی طبی وسائل کی برآمدات

ایران کی وزارت صحت کے میڈیکل آلات کے پیداواری امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ سال دنیا کے مختلف ملکوں کو تین کروڑ ڈالر کے میڈیکل آلات اور طبی وسائل برآمد کئے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے میڈیکل آلات کے پیداواری امور کے ڈائریکٹر حسین صفوی نے دارالحکومت تہران میں دواؤں، طبی وسائل و میڈیکل آلات کی بائیسویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ ایران میں بعض طبی وسائل، جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کئے جا رہے ہیں اور ایران میڈیکل آلات تیار کرنے میں دنیا کے چند گنے چنے ملکوں میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ تمام وسائل و آلات مغربی معیار کے مطابق تیار کئے جا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت تہران میں دواؤں، طبی آلات و میڈیکل آلات کی بائیسویں بین الاقوامی نمائش کا، اتوار کے روز افتتاح ہوا ہے جبکہ یہ نمائش، آئندہ بارہ جون تک جاری رہے گی۔