آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکراکر تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459240-آبنائے_ہرمز_میں_مزید_تین_آئل_ٹینکر_بارودی_سرنگوں_سے_ٹکراکر_تباہ
سپاہ پاسداران نے آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوجانے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-11-24T08:02:42+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکراکر تباہ

سپاہ پاسداران نے آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوجانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تین آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی۔  

اس رپورٹ کے مطابق ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی ساحلی علاقے میں اور دو مشرقی حصے میں ایسی حالت میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر نذر آتش ہوگئے کہ وہ جارح امریکی فوج کے جنگی طیاروں کی فضائی حمایت سے خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے غلط راستے پر آگے بڑھ رہے تھے۔

سپاہ نیوی  نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بحری انتباہات کو نظر انداز کرنے اور غیر قانونی راستے آزمانے کی جگہ نہیں ہے۔

سپاہ نیوی نے کہا ہے کہ جہازوں کے مالکین اور کپتانوں کوخبردار کیا جاتا ہے کہ امریکا کا فوجی اسکورٹ، جہازرانی کے قوانین اور سپاہ پاسداران کی نیوی گیشن کنٹرول اتھارٹی کے احکامات کی جگہ نہیں لے سکتا۔   
سپاہ نیوی نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی راستے کا انتخاب اور انتباہات کو نظرانداز کرنا، خلاف ورزی اور جارح فوج کے ساتھ تعاون شمار ہوگا اور اس خلاف ورزی کے مرتکبین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel