ہندوستان کی 2 ریاستوں گجرات اور مدھیہ پردیش میں بے موسم بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں دو درجن سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
ایک سال سے بھی کم عرصے میں نمیبیا اور جنوبی افریقہ سے لائے گئے چالیس فیصد چیتوں کی موت پر ہندوستان کے سپریم کورٹ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے اس حوالے سے استفسار کیا ہے.
امریکہ کے معروف ہارورڈ میڈیکل اسکول کے مردہ خانہ کے سابق انچارج پر عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی ہے کہ وہ پانچ دیگر افراد کے ساتھ مل کر بلیک مارکیٹ میں مردہ خانے میں موجود انسانی لاشوں سے اعضاء چوری کرکے بیچتا رہا ہے۔
اس حیرت انگیز ویڈیو میں پہاڑی بکریوں کو ایک بند (ڈیم) کی کھڑی دیوار پر باآسانی چڑھتے، چلتے، چرتے اور پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر بے ساختہ زبان کہہ اٹھتی ہے ’’سبحان تیری قدرت‘‘۔
یہ ٹیکساس کی تاریخ میں مویشیوں کے لیے سب سے مہلک آتشزدگی تھی جس میں اطلاعات کے مطابق کم از کم 18 ہزار گائیں تلف ہوگئیں۔
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے ایک اہم فیصلے میں گائے کو محفوظ قومی جانور قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملک میں گئوکشی روکنے کے لیے مرکزی حکومت کو مؤثر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید ال نہیان نے چار دن پاکستان میں گزارنے کے بعد اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ منسوخ کر دیا۔
ہندوستان میں تین روزہ ہندومیلہ کے دوران دو افراد تیزدھار بلیڈسے مسلح مرغوں کے ہاتھوں مارے جانے کی خبر ہے۔
اس سال قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ایک اور دلچسپ ورلڈ کپ بھی ہوا تاہم یہ کھیل کی دنیا سے دور حیوانات کی دنیا میں اپنے خاص شائقین کے لئے تھا۔
روس نے کی راکٹ فائر کرنے والے ربوٹ کتے نمائش جو بھاگ کر، بیٹھ کر، چھپ کر اپنے ہدف پر راکٹ فائر کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔