-
نیویارک کا تاریخی چرچ لقمۂ آتش بن گیا۔ ویڈیو
Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۹نیویارک کے مینہٹن شہر میں ۱۲۸ سالہ قدیمی اور تاریخی چرچ لقمۂ آتش بن گیا۔ ابھی تک واقعے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ اسکے پاس ایک خالی عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد چرچ تک سرایت کر گئی۔ آگ بجھانے کے لئے کئے گئے آپریشن میں کم از کم چار فائر فائٹرز کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز ہفتے کو پیش آیا۔
-
برطانوی اسپایڈرمین اسپین میں گرفتار۔ ویڈیو
Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۵ایسوشیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر بارسیلونا کی پولیس نے ایک فلک شگاف عمارت پر چڑھنے والے ۲۰ سالہ برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا۔ جورج کنگ نامی یہ شخص ایگبار نامی ایک ۳۳ منزلہ فلک شگاف عمارت پر ۱۴۴ میٹر کی بلندی تک جاکر واپس لوٹا جس کے بعد پولیس نے فورا اسے اپنی حراست میں لے لیا۔
-
دنیا 100 سیکنڈ میں
Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۰نشرہونے کی تاریخ 05/ 12/ 2020
-
ایریسیبو رصد خانے کی تباہی، ویڈیو کی زبانی
Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایریسیبو نامی ایک عظیم بین الاقوامی رصد خانے کی تباہی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ پہلی دسمبر کو پیش آیا۔ گزشتہ ستاون برسوں سے سرگرم عمل یہ رصد خانہ لاطینی امریکہ کے پورٹوریکو ملک میں واقع تھا جو امریکی ریاست نیویارک میں واقع کرنل یونیورسٹی کی نگرانی میں کام کرتا تھا۔
-
حزب اللہ کی اسپیشل ٹاسک فورس کی فوجی ریہرسل
Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۹لبنانی چینل المنار نے سامراج مخالف استقامتی تنظیم حزب اللہ کی اسپیشل ٹاسک فورس کی فوجی ریہرسل کی پہلی بار ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں اسکی بعض توانائیوں کی کچھ جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔
-
ایرانی قالین پر یوں ابھارے جاتے ہیں نقش و نگار ۔ ویڈیو
Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۱قالین کی بنائی ہزاروں سال پرانا ایک فن ہے جس کے لئے دنیا میں ایران کا نام ہمیشہ زباں زد خاص و عام رہا ہے۔ ایران کے قالین کی شہرت درحقیقت اُن فنکاروں کے دستی کرشموں کی دین ہے جو رنگین دھاگوں کو دلربا نقش و نگار میں ڈھالنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایران دنیا میں حجم کے لحاظ سے قالین بنانے والا دوسرا بڑا ملک جب کہ کوالٹی کی اگر بات کی جائے تو ایران دنیا میں پہلا مقام رکھتا ہے۔ ایران اس وقت سالانہ قریب ۱۵ ارب ڈالر مالیت کے ہاتھ سے بنے قالین دنیا کو برآمد کرتا ہے۔
-
دنیا 100 سیکنڈ میں
Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۴نشرہونے کی تاریخ 04/ 12/ 2020
-
جنوبی افریقہ کی ایک آئل رفائنری بھیانک آگ کی لپیٹ میں
Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۴جنوبی افریقہ کے دارالحکومت ڈرپن میں ایک آئل رفائنری بھیانک آگ کی زد میں آگئی۔ دھماکے کے بعد لگنے والی اس آگ میں ایک شخص کے زخمی اور چھے افراد کے دھنویں کی زد میں آنے خبر ہے۔ واقعے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
-
روہنگیا مسلمانوں کو ایک بار پھر نقل مکانی کے چیلنج کا سامنا
Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۴انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطالبہ کے باوجود بنگلہ دیش کے حکام نے روہنگیا مسلمانوں کو ایک دور افتادہ جزیرے میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کا پہلا گروہ چٹاگانگ سے بھاسانچار جزیرے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کا دعوا ہے کہ وہ ان پناہ گزینوں کو مذکورہ جزیرے کی جانب منتقل کر رہے ہیں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ منتقلی کا سبب کچھ بھی ہو، مگر یہ طے ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی زندگی ’اجیرن‘ ہو کر رہ گئی ہے۔
-
دنیا 100 سیکنڈ میں
Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۲نشرہونے کی تاریخ 03/ 12/ 2020