-
یمن کا منفرد اور بے نظیر قریہ، حضرموت
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۳یہ ٹھیک ہے کہ گزشتہ قریب پانچ برسوں سے یمن کا نام جنگ و خونریزی سے جڑ گیا ہے، مگر اس میں خود یمنی عوام کا کوئی کردار نہیں بلکہ یمن کی تاریخ میں یہ تلخ صفحہ جارح دشمن سعودی عرب نے رقم کیا ہے۔ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں وہاں کے شجاع اور باعزت عوام کی خوبصورت ثقافت کے پہلو نظروں سے اوجھل ہوتے جا رہے ہیں اور سعودی حملوں نے اذہان عالم میں بھی یمن کی خوبصورت تصویر کو تاراج کر دیا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ یمن کی ثقافتی و مذہبی عظمت کو اجاگر کرنے کے لئے کوشش کی جائے۔
-
ترکی زلزلہ، ملبے سے تین سالہ بچی زندہ نکال لی گئی
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲ترکی کے ساحلی علاقے ازمیر میں تین روز قبل ۶ اعشاریہ ۶ کی شدت کے ساتھ ایک تباہ کن زلزلہ آیا جس میں دسیوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ، چالیس سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ قریب تین روز گزر جانے کے بعد علاقے میں سرگرم امدادی ٹیمیں آج ایک تین سالہ ننہی بچی کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکالنے میں کامیاب رہیں۔
-
دنیا 100 سیکنڈ میں
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۱نشرہونے کی تاریخ 01/ 11/ 2020
-
کراچی میں فرانسیسی گستاخ کے خلاف مظاہرہ
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۰نبی کریم (ص) شانِ اقدس میں فرانسیسی حکام کے گستاخانہ بیان کے خلاف عالمگیر اعتراضات اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان پاکستانی عوام نے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کراچی میں فرانسیسی صدرعمانوئل میکرون کے خلاف مظاہرہ کیا۔
-
قرہ باغ میں ممنوعہ بموں کا استعمال
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۰حال ہی میں متنازعہ علاقے قرہ باغ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ممنوعہ ہتھیار کلسٹر بموں کے استعمال کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کمیٹی کے ترجمان آرتاک بیگلریان نے کہا ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان نے متنازعہ علاقے قرہ باغ میں جنگی ڈرونز کے ذریعے کلسٹر بم عوام پر برسائے ہیں جس کے باعث بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
-
ٹرمپ کے حامی و مخالف میں ٹکراؤ ہوا ۔ ویڈیو
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۶امریکہ میں صدارتی انتخابات کو صرف دو روز رہ گئے ہیں تاہم ووٹنگ قبل از وقت پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے۔ اس درمیان ایک بار پھر امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں مارپیٹ اور ٹکراؤ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ذکر شدہ ویڈیو ریاست کیلی فورنیا کے بورلی گارڈنز پر ٹرمپ کی حمایت میں ہوئی ایک ریلی کے دوران لی گئی ہے۔
-
دنیا 100 سیکنڈ میں
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۱نشرہونے کی تاریخ 31/ 10/ 2020
-
امریکہ، انتخابات کے بعد ممکنہ آشوب سے نمٹنے کی تیاریاں
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۵امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد ممکنہ آشوب سے نمٹنے کے لئے فوج کی مدد لی جا رہی ہے اور فوجیوں کو شہروں کی سڑکوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ مبصرین اور امریکی ذرائع ابلاغ نے انتخابات کے بعد بلوا اور تشدد پھوٹ پڑنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق امریکہ میں حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران اسلحے کی خرید و فروخت میں خاصا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
-
تجارتی خبریں 31 اکتوبر
Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۳نشرہونے کی تاریخ 31/ 10/ 2020
-
ترکی میں آئے تباہ کن زلزلے کے مناظر
Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۹ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں آنے والے شدید زلزلے سے اب تک بیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے سات سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔