-
کورونا سے مقابلہ کے لئے نیپالی پولیس کا توڑ
Apr ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۲:۱۹کورونا کی روک تھام کے پیش نظر دنیا کے بہت سے ممالک کی طرح، نیپال میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو لاک ڈاؤن کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ کورونا کے خطرات سے محفوظ رہتے ہوئے ایسے افراد کو گرفتار کرنے کے لئے نیپالی پولیس نے ایک خاص آلہ تیار کر لیا ہے۔
-
کورونا سے تنگ آکر ارب پتی نے خودکشی کی۔ ویڈیو
Apr ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۲حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اٹلی کی ویڈیو ہے جس میں ایک شخص کو ایک بلند عمارت سے کود کر خودکشی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص جو ایک ارب پتی تھا جو کورونا بیماری سے تنگ آ چکا تھا اور اس کے کچھ عزیز کورونا کی نذر ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔ نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اس مالدار اطالوی باشندے نے بھی ایک اونچی عمارت سے چلانگ لگا کر خودکشی کرنے میں ہی عافیت محسوس کی۔
-
امریکہ میں کورونا کی بھینٹ چڑھ جانے والوں کے جنازے۔ ویڈیو
Apr ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۶نیویارک کے منہٹن علاقے میں لیناکس ہِل اسپتال کی افسوسناک ویڈیو جس میں کورونا کی بھینٹ چڑھنے والے افراد کے جنازے بڑی تعداد میں بکھرے پڑے ہیں۔
-
آزادی ٹاور پر چراغاں+ ویڈیو
Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۴:۱۱اسلامی جمہوریہ ایران میں 12 فروردین مطابق پہلی اپریل کو روز جمہوریہ منایا جاتا ہے۔
-
سعودی عرب کے اندر گرا یمنی میزائل ۔ ویڈیو
Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۳حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک یمنی میزائل کو سعودی عرب کے اندر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ آل سعود کے تعینات کردہ امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم انہیں تحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔
-
اٹلی میں کورونا کا کہرام ۔ ویڈیو
Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۹مردوں کو جلانے والی بہت سی اطالوی کمپنیوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب ان کے پاس مردوں کو لینے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ معمولی اموات کے ساتھ ساتھ ان دنوں اٹلی میں کورونا نامی وبائی مرض کے سبب بھی خاصا جانی نقصان ہو رہا ہے اور پورے ملک کو قرنطینہ کر دئے جانے کے باوجود اب بھی کورونائی دیو قابو میں نہیں آ پایا ہے۔
-
ایران، چپے چپے پر جاری ہے اینٹی کورونا مہم۔ ویڈیو
Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۵ایران میں کورونا کے خلاف جنگی پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن کے تحت ملکی اور صوبائی دونوں سطح پر بہت سے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ شہروں اور دیہاتوں کے گلی کوچوں، سڑکوں، عمومی مقامات اور گاڑیوں پر اینٹی بیکٹیرئل اسپرے کیا جا رہا ہے جس میں رضاکار فورس کے علاوہ مسلح افواج کے جوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ قائد انقلاب اسلامی اور صدر مملکت نے انسداد کرونا مہم پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس ویڈیو میں مشہد میں جاری اینٹی کورونا مہم کی ایک معمولی سی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔
-
ترکی پر چھایا کورونا کا سایہ ۔ ویڈیو
Mar ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۸ترکی میں اب تک سات ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے ایک سو آٹھ افراد صحتیاب ہونے میں ناکام ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔
-
عجیب ہنر نمائی کی روسی پائلٹوں نے! ۔ ویڈیو
Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۳روسی پائلٹوں نے دارالحکومت ماسکو میں عجیب انداز میں ہنر نمائی کی اور اپنے طیاروں کی مدد سے آسمان میں ایک عبارت لکھ کر روسی شہریوں سے کورونا وائرس کے دوران اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔
-
کورونا کا نام سنتے ہی فرار کر گئے برطانوی وزیر اعظم کے مشیر
Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۳برطانوی ذرائع ابلاغ میں ایک ویڈیو نشر کی جا رہی ہے جس میں برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن کے مشیر اعلیٰ کو فرار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب انہیں معلوم ہوا کہ وزیر اعظم بوریس جانسن کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔