ہندوستان میں ایک دن کی ہڑتال جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197388-ہندوستان_میں_ایک_دن_کی_ہڑتال_جاری
ہندوستان کی لیبریونینوں نے حکومت کی مزدورپالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک دن کی ہڑتال شروع کردی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ایک دن کی ہڑتال جاری

ہندوستان کی لیبریونینوں نے حکومت کی مزدورپالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک دن کی ہڑتال شروع کردی ہے

ہندوستان کی ٹریڈیونینیں بھی اس تحریک کی حمایت کررہی ہیں کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ ہندوستان کے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ لیبر یونینوں کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد نریندر مودی کی حکومت، اقتصادی شعبے میں جن اصلاحات کا نفاذ عمل میں لانا چاہتی ہے اس سے صرف حکومت کو فائدہ پہنچے گا-

ہندوستان کی لیبر یونینوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری خزانے کو بھرنے کے لئے حکومتی اداروں کے حصص فروخت کرنے کی پالیسی پرعمل نہ کرے، فرسودہ کارخانے بند کروائے اور مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔

ہندوستان کے ٹی وی چینلوں میں بدھ کے روزنشرہونے والی تصاویرمیں، مغربی بنگال، کلکتہ اور بہت سے شہروں میں سڑکوں کو سنسان،اور دکانوں اورتجارتی مراکزکو بند دکھایا گیاہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے دو ہزارچودہ کے پارلیمانی انتخابات میں ہندوستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غیرملکی سرمائے میں اضافے کے لئے ملک کے اقتصادی شعبے میں اصلاحات عمل میں لائیں گے۔