ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں مسلح جھڑپ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i197392-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیرمیں_مسلح_جھڑپ
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ایک بارپھرفوج اورمسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستانی پولیس
    ہندوستانی پولیس

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ایک بارپھرفوج اورمسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

ہندوستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا ہےکہ یہ جھڑپ بدھ کے روزسرینگرکے جنوب میں واقع علاقے بارہ مولا میں ہوئی۔  کچھ عرصہ قبل بھی ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ایک ایسی ہی جھڑپ میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

 ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں مسلح گروہوں اورفوج کے درمیان جھڑپیں اکثرہوتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کا الزام ہے کہ ان مسلح گروہوں کو اسلام آباد کی حمایت حاصل ہے تاہم پاکستان اس الزام کی تردید کرتاہے۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں کشمیرکی ملکیت کے دعویدار ہیں۔