ہندوستان میں دھماکہ، متعدد ہلاک، اسّی زخمی
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
-
ہندوستان میں دھماکہ، متعدد ہلاک، اسّی زخمی
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں چائے کی ایک دکان میں گیس سلنڈر کے پھٹنے اور اس کے بعد ہوئے ایک اور دھماکےکے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے جھابوآ ضلع میں ہفتے کی صبح کو ایک چائے کی دکان میں گیس سیلنڈر پھنٹے اور اس کے بعد ہوئے ایک اور دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پچیس ہوگئی ہے جبکہ اسی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں- علاقے کےایک پولیس عہدیدار نے کہا ہے کہ دوسرے دھماکے میں کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے-ہندوستان کے ہندی اخبار دینک بھاشکر نے مرنے والوں کی تعداد پچھتر بتائی ہے جبکہ ایک سو بیس زخمی ہیں-
ریاست کے وزیراعلی شیو راج چوہان نے واقعے کی تحقیقات کےاحکامات جاری کردیئے ہیں- ابھی تک اس حادثے کی وجہ کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے تاہم ہندوستانی پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں-
مدھیہ پردیش کی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے فی کس دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے علاج کے لیے پچاس، پچاس ہزار روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
ٹیگس