ہندوستان، شامی شہریوں کی جانب سے روسی حملوں کی حمایت
-
ہندوستان، شامی شہریوں کی جانب سے روسی حملوں کی حمایت
ہندوستان میں مقیم شام کے شہریوں نے نئی دہلی میں روسی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کرکے شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملوں کی حمایت کی ہے
ہندوستان میں مقیم شام کے شہریوں نے نئی دہلی میں روس کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور شام میں داعش دہشتگردوں کے خلاف روسی فوجی کارروائی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ماسکو کی جانب سے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شامی شہریوں نے علاقے کے بعض ملکوں منجملہ عرب ملکوں کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کی شدید مذمت بھی کی۔ نئی دہلی میں شام کے ایک سفارتکار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس، پوری عالمی برادری کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کررہا ہے ۔
واضح رہے کہ شام میں گذشتہ تیس ستمبر سے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں اس دہشت گرد گروہ کے اب تک پانچ سو سے زائد ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔