ہندوستان کی جانب سے افغان سیکورٹی فورسز کی قدردانی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i204948-ہندوستان_کی_جانب_سے_افغان_سیکورٹی_فورسز_کی_قدردانی
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے افغان سیکورٹی فورسز کی قدردانی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۴:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کی ٹیلیفونک گفتگو
    ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کی ٹیلیفونک گفتگو

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے افغان سیکورٹی فورسز کی قدردانی کی ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں صوبے بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں ہندوستان کے قونصل خانے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے مقابلے میں افغان سیکورٹی فورسز کی شجاعت و بہادری کی قدردانی کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ افغان قوم کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس گفتگو میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے بھی ہندوستان کے پٹھان کوٹ ایربیس پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں نامعلوم مسلح افراد نے ہندوستان کے قونصل خانہ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے تاہم اس حملے میں قونصل خانے کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔