پاکستان سے ہندوستان کی تعاون کی اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i205101-پاکستان_سے_ہندوستان_کی_تعاون_کی_اپیل
ہندوستان کے وزیر اعظم نے پاکستان سے پٹھان کوٹ ایربیس کے حملہ آور گروہ کی شناخت اور اس کے خلاف کارروائی میں بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۳:۵۹ Asia/Tehran
  • وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی دہلی، اسلام آباد کی جانب سے موثر کارروائی کی توقع رکھتا ہے۔
    وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی دہلی، اسلام آباد کی جانب سے موثر کارروائی کی توقع رکھتا ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے پاکستان سے پٹھان کوٹ ایربیس کے حملہ آور گروہ کی شناخت اور اس کے خلاف کارروائی میں بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹھان کوٹ ایر بیس پر حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی میں پاکستان کے بھرپور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نئی دہلی نے پٹھان کو ٹ ایربیس پر حملہ کرنے والے عناصر کے بارے میں پاکستان کو اہم اطلاعات فراہم کردی ہیں اور وہ اسلام آباد کی جانب سے موثر کارروائی کی توقع رکھتا ہے۔

ادھر پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک، دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق ہندوستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور وہ اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ دہشت گرد، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کے عمل کو سبوتاژ کر سکیں۔

واضح رہے کہ کشمیر کی متحدہ جہاد کونسل نے ایک بیان میں ہندوستان کے پٹھان کوٹ ایر بیس پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔