ہندوستانی وزیر دفاع کی پاکستان کو دھمکی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i206943-ہندوستانی_وزیر_دفاع_کی_پاکستان_کو_دھمکی
ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کے بعد بھی کچھ نہیں کیا تھا، اب پٹھان کوٹ حملے کے بعد ہمارا صبر جواب دے گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر دفاع، منوہر پاریکر
    ہندوستان کے وزیر دفاع، منوہر پاریکر

ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کے بعد بھی کچھ نہیں کیا تھا، اب پٹھان کوٹ حملے کے بعد ہمارا صبر جواب دے گیا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر دفاع نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان سے آنے والی ٹیم کو ایئر بیس کے اندر داخلے کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے، ہندوستان کی برداشت کرنے کی صلاحیت ختم ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سرحد کے قریب ہندوستانی پنجاب میں واقع پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دو جنوری کو مسلح افراد نے حملہ کر دیا تھا۔ ہندوستان نے پاکستان کی کالعدم تنظیم جیش محمد پر اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔