جدید توانائیوں کے میدان میں ایران اور ہندوستان کا تعاون
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i207453-جدید_توانائیوں_کے_میدان_میں_ایران_اور_ہندوستان_کا_تعاون
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی حمید چیت چیان نے جدید توانائیوں کے میدان میں ایران اور ہندوستان کے تعاون کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی حمید چیت چیان
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی حمید چیت چیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی حمید چیت چیان نے جدید توانائیوں کے میدان میں ایران اور ہندوستان کے تعاون کی خبر دی ہے۔

حمید چیت چیان نے منگل کے روز ہندوستان کی امور خواتین کی وزیر منیکا گاندھی سے ملاقات کے موقع پر ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں ہندوستان نے ایران کی چابہار بندرگاہ میں ریلوے کی صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ہندوستان کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ ‎سڑکوں اور شہری ترقی کی وزارت کے حکام سے مذاکرات میں اس سلسلے میں عملی قدم اٹھائے جا سکیں۔

حمید چیت چیان نے اسی طرح ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے اثرات کے بارے میں کہا کہ ایران میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی راہ میں حائل بہت سی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔

ہندوستان کی امور خواتین کی وزیر منیکا گاندھی نے بھی اس موقع پر ہمارے نمائندے سے بات چیت میں کہا کہ ہم جدید توانائیوں کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔