نئی دہلی میں کوڑے کا بحران
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i209488-نئی_دہلی_میں_کوڑے_کا_بحران
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں میونسپلٹی کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۳:۳۷ Asia/Tehran
  • نئی دہلی میونسپلٹی کارپوریشن کے ملازمین نے احتجاج کے طور پر گذشتہ کئی دنوں سے شہر کا کوڑا جمع نہیں کیا ہے۔
    نئی دہلی میونسپلٹی کارپوریشن کے ملازمین نے احتجاج کے طور پر گذشتہ کئی دنوں سے شہر کا کوڑا جمع نہیں کیا ہے۔

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں میونسپلٹی کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال بدستور جاری ہے۔

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں تنخواہ ادا نہ کئے جانے کے خلاف میونسپلٹی کے ملازمین کی ہڑتال مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں ن‏ئی دہلی شہر ایک بڑے کوڑے دان میں تبدیل ہو گیا۔ نئی دہلی میونسپلٹی کارپوریشن کے ملازمین نے احتجاج کے طور پر گذشتہ کئی دنوں سے شہر کا کوڑا جمع نہیں کیا ہے جس کے نتیجے میں ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں بہت زیادہ کوڑا کرکٹ جمع ہو گیا ہے۔ ان ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے وہ کام پر واپس نہیں لوٹیں گے۔ واضح رہے کہ دہلی کی ریاستی حکومت نے موجودہ بحران کا ذمہ دار ہندوستان کی مرکزی حکومت کو قرار دیا ہے۔